ڈاکوؤں نے طالبہ کی اپیل پر کالج فیس واپس کردی

ڈاکوؤں نے طالبہ کی اپیل پر کالج فیس واپس کردی

ماموں کانجن کا رہائشی زاہد رفیق اپنی بیٹی کو موٹرسائیکل پرکالج چھوڑنے جارہاتھا کہ  لنڈو پل کے قریب 3 ڈاکوؤں نے اس سے موٹر سائیکل ، 2 ہزارنقدی اور موبائل فون چھین لیا تاہم اس کی بیٹی سے لیپ ٹاپ اورموبائل فون نہ چھینا ، جب ڈاکو جانے لگے تو طالبہ نے ان سے کہا کہ انکل میرے والد سے آپ نے جو 2 ہزار روپے چھینے ہیں وہ میری کالج کی فیس ہے ، پلیز واپس کردیں ، اس پرڈاکوؤں نے طالبہ کے والد سے چھینی گئی اس کی کالج کی فیس واپس کر دی۔

Share this post