کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے مرحوم والد کی یاد میں جذباتی پیغام شیئر کردیا۔پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر لکھا کہ ’لوگ کہتے ہیں کہ وقت کے ساتھ سب ٹھیک ہوجاتا ہے لیکن وقت اور نہ ہی کسی کی تسلی میرے درد کو کم کرسکی۔‘