پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات شروع ہوگئی، ملاقات میں تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی جارہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ اور ڈی چوک میں جلسے کے حوالے سے معاملات پر بھی مشاورت ہوئی۔