پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ ہوا ہے جس میں دونوں ممالک میں قید ایک دوسرے کے قیدیوں کی تفصیلات فراہم کی گئیں۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نے فہرست بھارتی کمیشن اسلام آباد کے حوالے کی جس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں کل 609بھارتی قیدی موجود ہیں، قیدیوں میں 51سویلین اور 558فشرمین شامل ہیں۔