پہلی جنگ عظیم کے دوران فلسطین میں تعینات برطانوی فوج مچھلیوں کی طرح شراب پیتی رہی، یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی محکمہ آثار قدیمہ کو رملے اور لد کے علاقے میں واقعہ برطانوی فوج کے زیراستعمال عمارت سے لاکھوں خالی بوتلیں ملی ہیں۔ اس عمارت میں خلافت عثمانیہ کی ترک فوج سے لڑنے والے برطانوی جنرل ایلن بی کی زیر قیادت فوجی دستے قیام پذیر تھے ۔