30 کلو گرام ہیروئن کی برطانیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزمان گرفتار

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی کسٹم حکام کے مطابق 30 کلو گرام ہیروئن برطانیہ اسمگل کی جانی تھی ہیروئن کپڑوں کی برآمدی کھیپ میں چھپا کر اسمگل کی جارہی تھی جس کی نشاندہی اسکینر پر ہوئی۔ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔