واشنگٹن: امریکہ نے کہا ہے کہ وہ یوکرین اور روس کے درمیان موجودہ صورتحال پر اپنے یورپی اور روسی شراکت داروں کے ساتھ بات چیت جاری رکھے گا۔بائیڈن انتظامیہ کے ایک سینئر اہلکار نے ایک بیان میں کہا ’’صدر جو بائیڈن اور ان کے اتحادیوں نے یوکرین اور روس کے درمیان موجودہ صورتحال پر مسلسل بات چیت جاری رکھنے کی ضرورت پر اتفاق ظاہر کیا ہے۔