احتساب عدالت نے منگل کونیب کو توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کے اثاثوں کی ضبطی سے متعلق عدالتی ہدایت پرعملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا۔نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالت کے احکامات کی تعمیل میں نواز شریف کی جائیداد، نجی کمپنیوں میں حصص اور ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا کام جاری ہے۔