مانسہرہ کے علاقے بٹریڑ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کردیا گیا۔لڑکے کے والد نے پولیس کو بتایا کہ بیٹے نے 6 روز قبل کورٹ میرج کی تھی جس پر لڑکی کے والد نے جرگے میں معاملہ حل کرانے کا کہا۔یقین دہانی پر بچوں کو ثالث کے حوالے کیا تھا لیکن بیٹے اور بہو کو پھنداڈال کر قتل کردیاگیا۔