یورپی یونین نے 6 ماہ سے زائد عمر کے بچوں کو کورونا وائرس کی ویکسین دینےکی منظوری دے دی۔
خبر ایجنسی کے مطابق یورپی یونین کی میڈیسن ایجنسی نے 6 ماہ سے 4 سال تک کے بچوں کے لیے فائزر ویکسین استعمال کرنے اور 6 ماہ سے پانچ سال تک کے بچوں کے لیے موڈرنا ویکسین استعمال کرنے کی منطوری دی ہے۔خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ بچوں میں کورونا ویکسین دینےکی منظوری موسم سرما میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے باعث دی گئی ہے۔