ہائیکورٹ نےلاہور میں ائیرکوالٹی کی بہتری کیلئے لاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا

لاہور ہائی کورٹ نے عندیہ دیا ہےکہ اگرکچھ دن میں ائیرکوالٹی بہتر نہ ہوئی تو لاہور میں ایک ہفتے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کیا جاسکتا ہے۔لاہور میں بڑھتی ہوئی آلودگی اور اسموگ کے خلاف جسٹس شاہدکریم نے کہا کہ تیاری کر لیں، ہو سکتا ہےکہ ائیرکوالٹی کی بہتری کے لیے لاک ڈاؤن کرنا پڑے، تمام متعلقہ محکمے اجلاس کریں اور ماحولیاتی ایمرجنسی لگانے پر غور کریں۔

ہڑتال کام کرگئی، پیٹرولیم ڈیلرز کے منافعے کے مارجن میں اضافے کی سمری منظور

اقتصاری رابطہ کمیٹی نے پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز مارجن میں اضافے کی سمری منظور کرلی۔پیٹرول پر ڈیلرز  کا مارجن ایک روپیہ بڑھاکر 4 روپے 90 پیسے فی لیٹر کردیا گیا جبکہ ڈیزل پر منافع 3 روپے 30 پیسے سے بڑھا کر  4 روپے 13 پیسے کردیا گیا۔گزشتہ دنوں پیٹرولیم ڈیلرز نے منافع کے مارجن میں اضافے کے لیے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کردیے تھے

پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ

 پی آئی اے کے ملازمین کی تنخواہوں میں پانچ سال بعد اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پی آئی اے بورڈ نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی، پی آئی اے گروپ ایک تا 4 تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گروپ 5 تا ڈائریکٹر کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کیا جائے گا۔

سعودی عرب میں اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آگیا

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں کورونا کے افریقی ویرینٹ اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق بدھ کے روز ہوئی اور وائرس سے متاثرہ شخص شمالی افریقی ملک سے واپس آیا تھا۔عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ اومی کرون وائرس سے متاثرہ شخص اور اس کے ساتھ رابطے میں رہنے والے افراد کو بھی قرنطینہ کردیا گیاہے

فلم “کھیل کھیل میں” کی ایوان صدر میں خصوصی نمائش

فلم ’کھیل کھیل میں‘ کوخصوصی طور پر ایوان صدر میں دکھانے کا اہتمام کیا گیاجس میں صدر مملکت عارف علوی، خاتون اول اور وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین سمیت دیگر وزرا نے بھی شرکت کی جبکہ اسکریننگ میں ’کھیل کھیل میں‘ کی کاسٹ، ہدایت کار نبیل قریشی اور پروڈیوسر فضا علی مرزا بھی تقریب میں شریک ہوئیں۔ President Dr Arif Alvi, Information Minister Chaudhry Fawad along with other dignitaries attended the special screening of film "#KhelKhelMein" organised by Ministry of Information last night. Govt of 🇵🇰 affirms full support & facilitation for the revival of film industry. pic.twitter.com/eQ5BGzpcFF — Government of Pakistan (@GovtofPakistan) November 30, 2021

کورونا وبا: وفاقی حکومت کا آج سے بوسٹر ویکسین لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت کاعالمی وبا قرار دیئے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بوسٹر ویکسین لگانے کا فیصلہ، ابتدائی طور پر 50 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو بوسٹر ویکسین لگائی جائے گی۔عالمی وبا کورونا سے بچاؤ کے لیے فی الحال بوسٹر ویکسین، سائنوفارم، سائنو ویک اور فائزرکی لگائی جائے گی۔

سام سنگ کمپنی نےپاکستان میں موبائل فون تیار کرنا شروع کردیئے

سام سنگ کمپنی نےبالآخر پاکستان میں موبائل فون تیار کرنا شروع کردیئے ہیں اس سےصنعت اور حکام کو امید ملی ہےکہ آئندہ آنے والے مہینوں میں ملک کا درآمدی بل کم ہوجائےگاسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےصنعت و پیداوار کے چیئرمین فیصل سبزواری نے کہایہ جان کر خوشی ہوئی کہ کمپنی نے 4 ماہ کی قلیل مدت میں پیداوار بھی شروع کردی۔

لفظ ’ویکسین‘ سال 2021 کا ’ورڈ آف دی ایئر‘ قرار

لفظ ’ویکسین‘سال 2021 کا ’ورڈ آف دی ایئر‘قرار,ویکسین رواں برس سب سےزیادہ سرچ کیا جانے والا لفظ رہا۔ مریم ویبسٹر کےایڈیٹر پیٹر سوکو لوسکی نے کہا کہ ’2021 میں ہر روز ہمارےڈیٹا میں یہ لفظ بہت اوپر رہا مریم ویبسٹر ڈکشنری میں لفظ ویکیسن کی تلاش 2020 کے مقابلے میں رواں برس 600 فیصد بڑھی جب امریکہ میں ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی۔

بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

ضلع پلواما میں بھارتی فوج نے 2 کشمیریوں کو شہید کردیا، کشمیریوں کو قصبہ یارمیں نام نہاد سرچ آپریشن کےدوران نشانہ بنایا گیابھارتی فوج نے پلواما کا محاصرہ کرلیا اورنام نہاد سرچ آپریشن میں متعدد نوجوانوں کوگرفتارکرلیا-پلواما اورقریبی علاقوں میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بند کردی گئی۔ بھارتی فورسزنے گھروں میں گھس کرلوگوں کوہراساں کیااورسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

ونٹر اولمپکس 2022 شیڈول کے مطابق ہوں گے، چین کا اعلان

چین نے اعلان کیا ہے کہ ونٹر اولمپکس 2022 شیڈول کے مطابق ہوں گے۔وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے بتایا کہ چین توقع کرتا ہے کہ 2022 کے ونٹر اولمپکس کو “آسان طریقے سے” اور شیڈول کے مطابق منعقد کیا جائے گا،کورونا کی نئی قسم اومی کرون ویرینٹ کے آنے سے اولمپکس کے شیڈول پر فرق نہیں پڑے گا.

pic from google

پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید9افراد جاں بحق ہوگئےاین سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 42 ہزار381 کورونا ٹیسٹ کیے گئےمزید 414 کورونا کیسز رپورٹ ہوئےگزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 85 ہزار254 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار737 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 0.97 فیصد رہی۔ Statistics 1 Dec 21: Total Tests in Last 24 Hours: 42,381Positive Cases: 414Positivity %: 0.97%Deaths : 9Patients on Critical Care: 896 — NCOC (@OfficialNcoc) December 1, 2021

ٹوئٹرپربغیر اجازت صارفین کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے پر پابندی

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر نے صارفین پر بغیر رضامندی کسی کی تصاویر شیئر کرنےپر پابندی عائد کردی ہےنئے قوانین کے تحت وہ لوگ جوعوامی شخصی نہیں ہیں، ٹوئٹر سے ان کی تصاویر یا ویڈیوز ہٹانے کے لیے کہہ سکتے ہیں جنھیں ان کی اجازت کے بغیرپوسٹ کیا گیا ہو۔ ان پابندیوں کا اطلاق عوامی شخصیات پر نہیں ہوگا۔ Beginning today, we will not allow the sharing of private media, such as images or videos of private individuals without their consent. Publishing people's private info is also prohibited under the policy, as is threatening or incentivizing others to do so.https://t.co/7EXvXdwegG — Twitter Safety (@TwitterSafety) November 30, 2021

امریکا،سکول میں فائرنگ 3 طالبعلم ہلاک،ٹیچر سمیت 6 افراد زخمی

امریکا میں اسکول کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں 3 طلبا ہلاک اور ٹیچر سمیت 6 افراد زخمی ہوگئےریاست مشی گن میں ہائی اسکول میں مبینہ طور پر فائرنگ ایک 15 سالہ طالب علم نے کی۔ہلاک ہونے والوں میں 16 سالہ لڑکاجبکہ 14 اور 17 سالہ دو لڑکیاں شامل ہیں۔سیکورٹی اہلکاروں نےآکسفورڈ ہائی اسکول کوگھیر لیا،پولیس نے 15 سالہ طالبعلم کوحراست میں لےکر تفتیش شروع کردی۔ #UPDATE A 15-year-old student allegedly opened fire at a high school in rural Michigan, killing three other students before being taken into custody, police said https://t.co/vfCDqU0jKq — AFP News Agency (@AFP) November 30, 2021

منڈی بہا الدین: وکلا کا کمرہ عدالت میں سیشن جج پر تشدد اور گالم گلوچ

منڈی بہاء الدین میں ڈپٹی ,اسسٹنٹ کمشنر کوسزا سنانے والے سیشن جج کووکلا نےکمرہعدالت میں مبینہ طورپر تشدد کانشانہ بنایا اورگالم گلوچ کی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راؤ عبدالجبارنےمنڈی بہاء الدین میں ڈپٹی,اسسٹنٹ کمشنرکو تین ماہ کےلیےجیل بھیجنے کاحکم دیا تھاجس پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایاگیا جج راؤ عبدالجبارکی مدعیت میں تھانا سول لائن میں وکلا کےخلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔

boaster

حکومت کا کورونا سے بچاؤ کیلئے بوسٹر ویکسین لگانےکا فیصلہ

 ذرائع کے مطابق فی الحال 50 سال اور زائدعمرکے افراد کو بوسٹر ویکسین لگائی جائےگی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر(ڈی ایچ او) اسلام آباد ڈاکٹرزعیم ضیاء کے مطابق اسلام آباد میں بوسٹر ویکسین کل سےلگائی جائےگی۔ڈاکٹرزعیم ضیاء کا کہنا ہےکہ بوسٹر ویکسین، سائنوفارم، سائنو ویک اور فائزرکی لگائی جائےگی۔

ثانیہ مرزا کی لاہورکے ٹینس کورٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کے ہمراہ پریکٹس

انٹرنیشنل ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نےلاہورکے ٹینس کورٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں اعصام الحق اور عقیل خان کے ساتھ پریکٹس کی ثانیہ مرزا لاہورکے نشترپارک اسپورٹس کمپلیکس پہنچیں جہاں انہوں نے اعصام الحق اور عقیل خان کے ساتھ  ٹینس کورٹ میں ٹینس کھیلی۔بھارتی ٹینس اسٹارنے 2 گھنٹے اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹ میں پریکٹس کی۔

کنگنا رناوت کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

کنگنا رناوت نےجان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کےبعد پولیس میں شکایت درج کرادی سکھ کمیونٹی کےلیے ’’دہشت گرد‘‘ کا لفظ استعمال کیےجانےکے بعد بھارتی پنجاب کےشہر بھٹنڈہ سےایک شخص نے انہیں کھلےعام جان سے مارنے کی دھمکی دی ہےاداکارہ نےکہامیں اس قسم کی گیدڑ بھبھکیوں یا دھمکیوں سےنہیں ڈرتی میں ملک کے خلاف سازش کرنےوالوں کےخلاف بولتی رہوں گی۔

اداکارہ امیشا پٹیل کے وارنٹ گرفتاری جاری

بھارتی شہربھوپال کی ایک عدالت نے 32 لاکھ 25 ہزار روپےکے چیک باؤنس ہونےکے کیس میں پیر کے روز اداکارہ امیشا پٹیل کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے ہیں اور اداکارہ کو 4 دسمبرکو ہونے والی سماعت میں ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونے کاحکم دیا ہے۔یہ مقدمہ یو ٹی ایف ٹیلی فلمز پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے اداکارہ کےخلاف دائرکیاگیا ہے

ہمارے لئے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ اہم ہے, عابد علی

قومی ٹیم کےٹیسٹ اوپنرعابد علی کا کہنا ہے کہ ہمارے لئےآئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ اہم ہےپاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ جیت لیا ہے اب دوسرے ٹیسٹ کودیکھ رہے ہیں ہمارے لئے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ اہم ہے۔ڈھاکا میں بھی مثبت ذہن کےساتھ کھیلنا ہےکوشش ہوگی کہ دوسرے ٹیسٹ میں بھی مومنٹم کولے کرچلوں۔

گھرسے دورجیتنا ہمیشہ خاص ہوتا ہے، رمیز راجا

چئیرمین پی سی بی رمیز راجا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں ٹیم کومبارکبا د دیتے ہوئے کہا کہ ٹرننگ پچ پر200 رنزکے ہدف کا تعاقب کرنا ایک طرح کا امتحان تھا زبردست بات یہ ہے کہ ہدف کا تعاقب عمدہ طریقے سے کیا گیا گھرسے دورجیتنا ہمیشہ خاص ہوتا ہے۔ #PakvsBan Congrats boys! chasing 200 on a turning pitch was a test of sorts. Great that the chase was executed perfectly. And winning away from home is always more special. — Ramiz Raja (@iramizraja) November 30, 2021

نائن الیون متاثرین کا افغانستان کے 7 ارب ڈالرز کے منجمد اثاثے بطور معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ

نائن الیون کےمتاثرہ خاندان نے امریکا کے پاس موجود افغانستان کے 7 ارب ڈالرز کے منجمد اثاثے دہشت گردانہ حملےمیں ہلاک ہونے والوں کےلواحقین کو معاوضے کے طور پردینے کا مطالبہ کردیاجو بائیڈن انتظامیہ نےفیصلہ کیا ہےوہ وفاقی عدالت کو کابل کو رقم واپس دینے یا اسےمتاثرین کے اہلِ خانہ میں تقسیم کرنےسے قومی سلامتی پر مرتب ہونے والےاثرات سےآگاہ کرےگی۔

پاکستان نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دے دی

پاکستان نے بنگلہ دیش کو 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں شکست دے دی ہے۔نگلہ دیش کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دینے کے بعد قومی ٹیم دوسرے نمبر پر آگئی ہے بنگلہ دیش کی طرف سے دیا گیا 202 رنز کا ہدف پاکستان نے 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا Pakistan register their third best fourth innings chase (away).#BANvPAK pic.twitter.com/EQFRJu6fWC — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 30, 2021

pic from google

پاکستان میں کورونا سےمزید 10 اموات،475 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 10 افراد جاں بحق ہوگئےاین سی او سی کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں 42 ہزار 577 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 475 کورونا کیسز رپورٹ ہوئےگزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 84 ہزار860 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار728 ہو گئی مثبت کیسز کی شرح 1.1فیصد رہی 905 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

بجلی فی یونٹ4 روپے75پیسے مہنگی ہونے کا امکان

فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں فی یونٹ بجلی 4 روپے75پیسے مہنگی ہونےکا امکان ہے۔نیپرا فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پرآج سماعت کرےگی سنٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ کہ اکتوبر میں ڈیزل سے 25 روپے 22 پیسے فی یونٹ بجلی پیداکی گئی۔درخواست کی منظوری کی صورت میں صارفین پر 60 ارب روپےکا اضافی بوجھ پڑےگا۔

Picture from google

بھارت کو نرمی دکھانا کشمیر سے غداری کے مترادف ہے ،شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ مخدوم شاہ قریشی کاکہنا ہے کہ بھارت سے مذاکرات تبھی ہوں گے جب کم از کم 5 اگست کے اقدام کو واپس لے کر بھارت نتیجہ خیز مذاکرات کی لئے تیار ہوگا۔ کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہےنہ ہی حکومت بھارت سے متعلق نرم رویہ رکھتی ہے، بھارت کے ساتھ نرم رویہ رکھنا کشمیریوں سے غداری کے مترادف ہے۔

حمل کے دوران کورونا ویکسین لگوانا محفوظ ہے یا نہیں؟،نئی تحقیق کے نتائج سامنے آگئے

برطانیہ کی جانب سے جاری ڈیٹا کے مطابق دوران حمل کوویڈ 19 سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کرانے والی خواتین کو کسی قسم کے منفی اثرات کا سامنا نہیں ہوتا اور بچے کی پیدائش میں مسائل نہیں ہوتے۔یوکے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کی اس تحقیق کے مطابق حمل کے دوران ویکسین کا استعمال ماں اور بچے دونوں کے لیے محفوظ ہے۔

کراچی میں سائبیرن ہواؤں کی وجہ سردی کی شدت میں اضافہ

محکمہ موسمیات کے مطابق سائبیریا سے آنے والی ہوائیں کراچی میں داخل ہوچکی ہیں جس کے باعث موسم رات کے وقت بھی ٹھنڈا رہے گا صبح اور رات کے وقت شہر میں موسم سرد رہے گا۔محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔

“اومی کرون” نوجوانوں کو متاثر کررہا ہے ،افریقی ڈاکٹر

افریقی ڈاکٹر کا کہنا ہے ’او می کرون‘ کی علامات بہت ہی معمولی ہیں اور یہ وائرس 40 سال یا اس سے کم عمر کے افراد کو متاثر کر رہا ہے۔تاثر افراد نے بہت زیادہ تھکاوٹ، سر اور جسم میں درد، کبھی کبھار گلے کی سوجن اور کھانسی کی علامات کو رپورٹ کیا۔

عمران خان کے جھوٹوں کا جواب دینے کا اب دل نہیں کرتا، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب اب آپ کےجھوٹوں کا جواب دینے کا بھی دل نہیں کرتا ہے حقیقت یہ ہے کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں چیف گیسٹ نواز شریف تھے، آپ نہیں۔کانفرنس میں آپ کو اس لیے نہیں بلایا گیا کہ آپ ووٹ چور، فاشسٹ اور کٹھ پتلی ہیں۔ عمران صاحب خود شیشے کے گھر میں رہ کر دوسروں پہ پتھر نہیں مارتےعمران صاحب عوام کی افلاس بے بسی بھوک بے روزگاری اور معاشی تباہی دیکھ کر اب آپ کے جھوٹوں کا جواب دینے کا بھی دل نہیں کرتا ”ایمان“ اور ریاست ِ مدینہ کی بات کرکے عمران صاحب ہر روز سرعام جھوٹ بولتے ہیں — Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) November 29, 2021 عمران صاحب قوم کو آپ کی حسد سے بھری تقریروں کی نہیں، آٹا، چینی گھی، دوائی کی سستی قیمت چاہئےعمران صاحب قوم کو آپ کے فلسفے نہیں، بجلی گیس پٹرول چاہئے، سستے داموں پر حقیقت یہ ہے کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں چیف گیسٹ نواز شریف تھے آپ نہیں — Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) November 29, 2021 عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں آپ کو اس لئے نہیں بلایا گیا کیونکہ آپ ووٹ چور، فاشسٹ اور کٹھ پتلی ہیں عمران صاحب جھوٹ کے دریا بہا کر ”ایمان“ اور ریاست ِ مدینہ پہ اپنی گھٹیا سیاست چمکاتےہیں — Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) November 29, 2021

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان 3ارب ڈالر ڈپازٹ کے معاہدے پر دستخط

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سعودی عرب اور حکومت پاکستان کے درمیان ایک ڈپازٹ معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔معاہدے کے تحت سعودی عرب پاکستان میں 3ارب ڈالر رکھوائے گا یہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں معاونت کرے گی اور کووڈ۔19 کی وبا کے منفی اثرات دور کرنے میں مددگار ثابت ہو گی۔