کیمپ جیل کے باہر رکشے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔لاہور کے علاقے فیروز پور روڈ پر واقع کیمپ جیل کے باہر جیل سے رہا ہونے والے شوہر کو لینے کے لیے آنے والی خاتون پر فائرنگ کی گئی۔ مقتولہ کا شوہر ذوالفقار اور بیٹی اقرا ، رکشہ ڈرائیور غلام رسول، راہ گیر خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔