اسپیکر قومی اسمبلی نےانتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے لیے پارلیمانی قائدین سے نام مانگ لئے ہیں جبکہ اس حوالے تمام پارلیمانی جماعتوں کے قائدین کو خطوط ارسال کردیئے گئے ہیں۔خطوط جس میں اسپیکر نے پارلیمانی رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ اس خط کے جاری ہونے کے 7 دنوں کے اندر اپنی نامزدگیاں قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ کو بھیجوا دیں۔
