ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی لیگ اسپنر شاداب خان نے دوران ٹریننگ اپنی بولنگ میں نئی ٹرکس شامل کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔ٹوئٹر پر شاداب خان نے ٹریننگ کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی اور اپنی نئی ٹرکس سے متعلق آگاہ کیا۔