کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نجی بینک کے باہر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے منیجر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ نارتھ ناظم آباد بلاک آئی میں خدیجہ مارکیٹ کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان نے نجی بینک کے باہر فائرنگ کی جس سے بینک کا منیجر 60 سالہ ماکب علی شدید زخمی ہوا۔