لاہور: لاہور میں رائیونڈ روڈ پر واقع گرلز ہاسٹل میں بدھ کی رات کو آگ بھڑکنے کا واقعہ پیش آیا۔ نیو لاہور پارک کے علاقے میں واقع گرلز ہاسٹل میں لگنے والی آگ کے باعث 22 سالہ نیلم، 25 سالہ منیزہ، اور 40 سالہ ربیکا جان کی بازی ہار گئیں۔ آگ لگنے کے باعث 4 لڑکیاں شدید زخمی بھی ہوئیں جنہیں فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
لاہور: نجی گرلز ہاسٹل میں آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ، متعدد لڑکیاں جاں بحق،کئی زخمی
