کرکٹ جینٹل مینزکا گیم کہلاتا ہے تاہم ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے عجیب انداز اپنایا۔بولنگ کراتے ہوئے محمد حفیظ کے ہاتھ سےگیند پھسلی،گیند نے پچ پر دو ٹپے کھائے ۔امپائر نےگیندکو نو بال بھی قرار دے دیا، تاہم ڈیوڈ وارنر نے اس موقع پر جینٹل مین اسپرٹ کا مظاہرہ نہیں کیا اور گیند کو چھوڑنے کے بجائے کریز سے باہر نکل کر چھکا لگا دیا ۔
Author
Share article
The post has been shared by 0
people.