سرکاری کالجوں میں داخلوں کے لئے آن لائن ایڈمشن سسٹم فعال، فرسٹ ایئر میں داخلوں کے لئے طلباء گھر بیٹھے آن لائن داخلہ فارم جمع کرا سکتے ہیں۔ پنجاب آئی ٹی بورڈ نے کالجوں میں داخلوں کے لئے گھر بیٹھے فارم جمع کرانے کی سہولت ایکٹیویٹ کر دی ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے 720 سے زائد سرکاری کالجوں میں داخلوں کے لئے آن لائن درخواستوں کی وصولی شروع کر دی گئی ہے۔