خط میں الیکشن کمیشن کوآئین پاکستان کے تحت 3اپریل 2022 کو قومی اسمبلی کی تحلیل کے 90 روز کے اندر الیکشن کرانےکےلیے تاریخ تجویزکرنےکا کہا گیا ہے۔آئین کےآرٹیکل 48 کی شق 5 (اے) اور آرٹیکل 224 کی شق 2 کے تحت صدر مملکت عام انتخابات کرانے کی تاریخ مقرر کریں گے اور یہ تاریخ اسمبلی کی تحلیل کے 90 دن سے زائد نہ ہو۔
ایوانِ صدر کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے خط
خط میں الیکشن کمیشن کو قومی اسمبلی کی تحلیل کے 90 دن کے اندر الیکشن کرانے کیلئے تاریخ دینے کا کہا گیا ہے
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) April 6, 2022
آئین کے آرٹیکل 48 5(A) اور آرٹیکل 224 (2) کے تحت صدر مملکت عام انتخابات کرانے کی تاریخ مقرر کریں گے، خط
قومی اسمبلی کے انتخابات کیلئے اسمبلی کی تحلیل کے 90 دن کے اندر اندر انتخابات کرانا ہوتے ہیں، خط
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) April 6, 2022
عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کیلئے الیکشن ایکٹ، 2017ء کے تحت الیکشن کمیشن سے مشاورت ضروری ہے، خط
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) April 6, 2022