شیرانی:بلوچستان کے ضلع شیرانی میں زیتوں اور چلغوزے کےجنگلات میں لگی آگ میں جھلس کر 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ضلع شیرانی میں 10روز سےلگی آگ پرتاحال قابونہیں پایاجاسکا، زیتون اور چلغوزے کےسیکڑوں درخت آگ کی لپیٹ میں ہیں،جھلس کرتین افراد زخمی بھی ہوگئے۔لاشوں اور زخمیوں کوسول ہسپتال ژوب منتقل کردیا گیا،آگ سےاموات کےبعد ضلع بھرکےہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
Author
Share article
The post has been shared by 0
people.