گزشتہ روز سید ظہور آغا کو گورنر بلوچستان مقررکیاگیا تاہم آج سید ظہور آغا آج عہدے کاحلف اٹھائیں گےحلف برداری کی سادہ اورپروقار تقریب گورنر ہاؤس میں ہوگی حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی کی شرکت متوقع ہےصوبائی وزراء، اراکین اسمبلی اور اعلیٰ سول فوجی حکام بھی شرکت کریں گے۔