وزیر اعظم عمران خان نےٹوئٹر پر پیغام میں لکھا کہ شوکت خانم اسپتال کراچی کی تعمیر کا کام شیڈول کےمطابق جاری ہےاور شوکت خان اسپتال کراچی کو آئندہ سال دسمبر میں کھول دیا جائے گا۔
کراچی میں شوکت خانم میموریل ٹرسٹ اسپتال کی تعمیر معمول کے مطابق جاری ہے اور یہ آئندہ برس دسمبر تک افتتاح کیلئے پوری طرح تیار ہے،انشاءاللہ۔ کراچی کا یہ شوکت خانم لاہور کے اسپتال سے دوگنا بڑا اور جدید ترین سامان و آلات سے لیس ہوگا۔
pic.twitter.com/iXkYfN8C6h— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 4, 2021
عمران خان نے کہاکہ کراچی کا شوکت خانم لاہور کے اسپتال سے دوگنا بڑا اور جدید ترین سامان و آلات سے لیس ہو گا۔