اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے گفتگو میں یمن کے بحران کے حل کے فریقین کے درمیان جنگ بندی کروانے کی سعودی کوششوں کو سراہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے جمعرات کو سعودی ولی عہد سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔اس دوران دونوں شخصیات نے تازہ ترین علاقائی و عالمی حالات و واقعات اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے کردار پر بات چیت کی۔