کوئٹہ میں ویڈیو اسیکنڈل کے معاملے میں نیا موڑ سامنے آگیا۔ ملزم ہدایت خلجی اور اس کا بھائی پورنوگرافی میں بھی ملوث نکلے، ویڈیو اسیکنڈل میں گرفتار مرکزی ملزم ہدایت خلجی اور اس کے بھائی خلیل کے موبائل، لیپ ٹاپ اور دیگر ڈیوائسز کی فرانزک رپورٹ آگئی۔ فرانزک رپورٹ کے مطابق ملزمان کی ڈیوائسسز سے بچوں کی ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں۔ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔