پاکستان کے سابق بولر عاقب جاوید نےایک ٹی وی انٹرویو میں کہا ہےکہ پاکستان کی قومی ٹیم میں نمبر 4 پر شعیب ملک کا متبادل نہیں ہے۔ شعیب ملک اب بھی مڈل آرڈر میں پاکستان کا بہترین انتخاب ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کےپاس شعیب ملک کا متبادل دستیاب نہیں ہے،اگر شعیب کےعلاوہ نمبر 4 پر کوئی اور بیٹسمین ہےتو مجھےبتائیں۔