اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان افغان صورتحال کی وجہ سے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو رکھنا چاہتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی باڈی لینگویج مثبت تھی اور وہ پُراعتماد تھے، وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم اچھے پیشہ ور سپاہی ہیں۔ حکومت تمام اداروں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے۔