اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے ملزم کی سزا کیخلاف اپیل خارج کر دی۔تفصیلات کے مطابق 7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے مجرم زاہد نے 7 سال سزا کے خلاف اپیل دائر کر رکھی تھی، اس اپیل کو سپریم کورٹ نے خارج کرتے کی اور اس کا 5 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے فیصلہ تحریر کیا۔