پاکستان کے معاشی و کاروباری حب کراچی میں چینی کی ریٹیل قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔چینی کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گیا اور اب قیمت میں کمی کا رجحان ہے ۔ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں 15روپےفی کلوکمی ہوئی ہے۔گروسرایسوسی ایشن کے مطابق ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 120روپے ہو گئی جب کہ ایکس مل چینی کی قیمت100روپےفی کلو ہے۔