سیالکوٹ میں پرانی دشمنی پرملزمان نے مخالفین پرفائرنگ کردی جس سےراہگیر سمیت 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔تحصیل سمبڑیال میں نامعلوم کار سواروں نے ماجرہ کلاں چوک میں اندھا دھند فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔ پولیس کےمطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔واقعےکیخلاف مقتولین کے لواحقین نے ٹائرجلا کر احتجاج کیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔