پاکستانی کھلاڑیوں شاہین شاہ آفریدی اورشاداب خان کو‘وزڈن انڈر 25 ورلڈ ون ڈے الیون’میں شامل کیا گیا ہے۔تفصیلات کےمطابق ورلڈ ون ڈے الیون کو 31 جولائی 2022 تک 25 سال یا اس سےکم عمر کے کھلاڑیوں میں سے منتخب کیا گیا تھا۔فہرست میں دنیا بھرکےکچھ باصلاحیت نوجوان کھلاڑی شامل تھے،جن میں آئرلینڈ کے ہیری ٹییکٹر،ویسٹ انڈیزکےالزاری جوزف اور زمبابوے سے بلیسنگ مزاربانی شامل ہیں