انٹرنیشنل ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نےلاہورکے ٹینس کورٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں اعصام الحق اور عقیل خان کے ساتھ پریکٹس کی ثانیہ مرزا لاہورکے نشترپارک اسپورٹس کمپلیکس پہنچیں جہاں انہوں نے اعصام الحق اور عقیل خان کے ساتھ ٹینس کورٹ میں ٹینس کھیلی۔بھارتی ٹینس اسٹارنے 2 گھنٹے اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹ میں پریکٹس کی۔