راولپنڈی میں تندور مالکان نے روٹی کی قیمت میں دوسے 5 روپےتک کا ازخود اضافہ کردیا۔ملک کی مجموعی معاشی صورتحال کی آڑ میں نان بائیوں نے عوام کی مشکلات مزید بڑھا دیں۔راولپنڈی میں سادہ روٹی کی قیمت 15 روپے،تل والےکلچےکی 25 اور روغنی نان کی 40 روپے کردی۔اپنا آٹا لے جانے والوں سےبھی تندور والےایک روٹی کی پکوائی کے 10 روپےبٹور رہےہیں، شہریوں نےانتظامیہ سےنوٹس لینےکا مطالبہ کردیا۔
Author
Share article
The post has been shared by 0
people.