چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو مثبت اور جارحانہ کرکٹ جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پیر کو سالانہ جنرل باڈی اجلاس سے قبل چیئرمین پی سی بی اور کپتان بابر اعظم کی ملاقات ہوئی جس میں قومی ٹیم کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔