روس نے یوکرین پر جنگ مسلط کرنے کے بعد اب امریکی ڈالر کے خلاف بھی اعلان جنگ کر دیا ہے۔روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ اب، امریکہ اور یورپی یونین کے لئے مال کی رسد میں ادائیگیوں کی ڈالر یا یورو کی صورت میں وصولی بے معنی ہو گئی ہے۔پیوٹن نے کہا کہ ہم غیر دوستانہ ممالک کے ہاتھ قدرتی گیس کی فروخت روسی کرنسی روبل میں کرنے کا سوچ رہے ہیں۔