اسرائیلی عدالت نے مسلمان خاندان کے آتشزدگی میں مرنے پر خوشی منانے والے سات یہودیوں کو سزا سنا دی۔ایک اسرائیلی عدالت نے بدھ کے روز ان سات یہودی مردوں کو سزا سنائی ہے جن پر 2015 میں منعقد ہونے والی ایک شادی کی تقریب میں شرکت کا الزام ہے جس کے دوران ایک فلسطینی کم سن بچے اور اس کے والدین کے آتشزدگی میں مرنے پر خوشی منائی گئی تھی۔