ملتان میں نجی کالج کے پروفیسر کو مبینہ طور پر طالبات سے زیادتی کرنے اور بلیک میل کر کے رقم ہتھیانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ایک متاثرہ طالبہ نے تحریری طور پر آگاہ کیا کہ پروفیسر سلمان نے دوران تعلیم مراسم قائم کیے، نمبر لگوانے کا جھانسہ دے کر زیادتی کی اور اب بلیک میل کر کے رقم مانگ رہا ہے۔