فیصل آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکسز میں کمی کر کے خوردنی تیل کی قیمتوں کو کم کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں رواں سال گندم اور گنے کی فصل کی ریکارڈ پیداوار ہوئی، ہم انشاء اللہ خوراک کےحوالےسےسرپلس ملک بننے جارہے ہیں۔