راولپنڈی کی احتساب عدالت نے میک اپ کے کاروبار میں دھوکہ دہی پرخاتون کو5 سال قید بامشقت اور4 کروڑ 90 لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی۔نیب راولپنڈی کی جانب سے دائرریفرنس میں نامزد ملزمہ سعدیہ انور کو جرم ثابت ہونے پرسزاسنائی گئی ریفرنس 2020 میں دائرکیا گیا تھا سعدیہ انورپرشہریوں سے4 کروڑ90 لاکھ روپے کے فراڈ کا الزام تھا۔
