عمران خان کی گزشتہ روزہائیکورٹ میں پیشی کےدوران کارکنان کیجانب سےہنگامہ آرائی کرنے سپیشل برانچ کےاہلکاروں پر تشدد اوراسلحہ چھینےپر 5 نامزد اور 15 نامعلوم کارکنوں کےخلاف ریس کورس تھانہ میں مقدمہ درج کیاگیاہے۔مقدمہ اہلکارجہانزیب سہیل کی مدعیت ڈکیتی سمیت 6 دفعات کےتحت درج کیاگیاجسمیں الزام عائد کیا گیاہےکہ ریلی کےشرکاء نے حسان نیازی،احمدخان نیازی کی ایماء پرتشدد کیاجسکی ویڈیو منظرعام پرآچکی ہے۔
