وارانسی:اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ہیلی کاپٹر کو وارانسی میں اتوار کو ریزرو پولیس لائن میدان سےاڑان بھرنےکےفورا بعد ایک پرندے کےٹکرانے کی وجہ سے ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی۔موصول اطلاع کےمطابق ہیلی کاپٹر نےاڑان بھری ہی تھی کہ ایک پرندے کےٹکرانےکی وجہ سےدس منٹ کےاندر ہی پائلٹ نےایمرجنسی لینڈنگ کراکر طیارے کو بحفاظت اتار لیا