سوات میں زلزلےکےجھٹکےمحسوس کئےگئے،جس سےلوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیما مرکزکےمطابق سوات اور گردونواح میں زلزلےکےجھٹکے محسوس کئے گئے،جس کی شدت 4 اور گہرائی 130 کلو میٹر تھی۔رپورٹ کے مطابق زلزلےکامرکز پاک افغان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
Author
Share article
The post has been shared by 0
people.