پولیس نےبلوچستان کےبرطرف وزیرمواصلات سردار عبدالرحمان کھیتران کو حراست میں لینے کی تصدیق کر دی ہے۔پولیس کیجانب سےجاری بیان میں کہاگیا ہےکہ سردارعبدالرحمان کھیتران کو بارکھان میں خاتون اور اس کے 2 بیٹوں قتل کےالزام میں حراست میں لیاگیا ہے۔یاد رہے کہ سردار عبدالرحمان کھیتران پر گراں ناز مری اور ان کےبیٹوں کو یرغمال بنانے اور قتل کرنے کا الزام ہے۔
Author
Share article
The post has been shared by 0
people.