سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کےسینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نےپارٹی عہدے سےاستعفیٰ دیدیا ہےاور ملک کی بہتری کیلئے’ری امیجننگ پاکستان‘ کے فورم سے پاکستان کی فلاح و بہبودکا پیغام پھیلانے کا فیصلہ کیا ہے۔کہا کہ وہ (ن) لیگ کے ساتھ آخری دم تک ساتھ رہیں گےلیکن اگر پارٹی نےانکےساتھ راہیں جدا کرلیں تو وہ گھرجاناپسند کریں گے۔
 
					
											 
			 
							 
					 
					 
					 
					 
						 
						 
						