سپریم کورٹ نے نیب قانون میں حالیہ ترامیم کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔
چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطا بندیال، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس سید منصورعلی شاہ پر مشتمل بنچ سماعت کرے گا۔ سماعت 19 جولائی کو سپریم کورٹ میں ہوگی۔عمران خان کی جانب سے دائرکی گئی اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ رجسٹرارآفس کے اعتراضات بے بنیاد اوربلا جواز ہیں۔