پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پولنگ ڈے کو اپنے ووٹ کا تحفظ کرے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کی زیر صدارت پارٹی آفس جیل روڈ پر انصاف لائرز فورم کا اجلاس ہوا جس میں آئی ایل ایف نے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی جانب سے حلقوں میں دھاندلی کی رپورٹ پیش کی۔