کرناٹک کے بعد اترپردیش کے شہرجون پورکے ایک کالج میں مسلمان طالبہ کوحجاب کرکے کالج آنے پرکلاس سے نکال دیا گیا۔پرنسپل اوراساتذہ نے بھی طالبہ کی مدد کرنے کے بجائے یونیفارم کے اصولوں کی پابندی کرنے کو کہا۔کالج پرنسپل کا کہنا ہے کہ کالج میں سب کویکساں نظرآنے کے لئے اصولوں کی پابندی کرنا ہوگی۔
