کورونا وبا: پاکستان میں دوسرے روز بھی کوئی ہلاکت نہیں ہوئی
پاکستان میں کورونا سےگزشتہ 24 گھنٹےمیں کورونا کے باعث کوئی موت واقع نہیں ہوئی این سی او سی کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک بھر میں 30 ہزار54کورونا ٹیسٹ کیےگئے مزید210 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسزکی مجموعی تعداد 15 لاکھ 23 ہزار72ہو گئی جبکہ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 333 ہے اور مثبت کیسز کی شرح 0.69 فیصد رہی