پاکستان کرکٹ ٹیم کی پیس بیٹری کے اہم ارکان شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، محمد عباس اور حارث رؤف کاؤنٹی کرکٹ میں بیٹسمینوں پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے۔شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، محمد عباس اور حسن علی تینوں تیز گیند بازوں نے کاونٹی چمپئن شپ میں اپنی گیند بازی سے مخالف ٹیموں کو پست کردیا ہے۔ حسن علی سب سے زیادہ وکٹ لے کر ٹاپ پر چل رہے ہیں۔