صوابی روڈ پر ٹوپی بازار یں نجی بینک کے قریب ہی موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر شہری سے 37 لاکھ روپے چھین لیے اور فرار ہو گئے۔ پیسہ و موبائل شاپ کا مالک بینک سے پیسے نکال کر سڑک پر پہنچا تو ڈاکوؤں نے آ گھیرامزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، جس سے شہری محفوظ رہا۔
