بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی کے باعث تمام اسکول تاحکم ثانی بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں فضائی آلودگی کے پیش نظر اسکولوں کی بندش میں توسیع کردی گئی ہے۔اسکول اگلے احکامات تک بند رہیں گے،بھارتی میڈیا کے مطابق فضائی آلودگی کے باعث بچوں میں دمے سمیت سانس کی دائمی بیماریاں بڑھ گئی ہیں۔